ایس ایف پی نیوز

۵ اگست ۲۰۰۹

قائد ملت جعفریہ شہید عارف حسین الحسینی رح کی ۲۱ ویں برسی

 

ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں  قائد شہید علامہ عارف حسینی  الحسینی کی ۲۱ ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ علامہ عارف الحسینی ، اسلام کے شیدائی، انقلاب کے داعی، ظلم کے خلاف ڈٹنے والے، شیعہ سنی اتحاد  و محبت کے لئے جہد مسلسل کرنے والے ایک عظیم قائد تھے۔

 

مفتی جعفر حسین کی رحلت کے بعد ۱۹۸۴ میں بھکر میں ملت جعفریہ پاکستان  کی قیادت پر فائز ہوئے، اور ۵اگست۱۹۸۸ کے سیاہ ترین دن آمریت کے دور میں سپاہ یزید کی دہشت گردی میں شہید کر دیئے گئے، قائد  شہید کی شہادت بھ وقت  نماز فجر مدرسہ حسینی  پشاور  میں ہوئی آپ کی نماز جنازہ آیت اللہ جنتی نے پڑھائی۔

 

امام  خمینی رحمت اللہ علیہ نے شہید قائد  کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے پاکستانی ملت سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا :

 

"پاکستان کے باشرف اور غیورعوام جو حقیقی معنوں میں ایک انقلابی ملت ہیں اور اسلامی اقدار کے پابند ہیں اور جن سے ہمارا بہت قدیمی، گہر انقلابی ، ایمانی اور ثقافتی رشتہ ہے میں انہیں اس امر کی تاکید کرنا ضروری خیال کرتا ہوں کہ وہ شہید راہ حق "علامہ عارف حسین الحسینی" کے افکار کو زندہ رکھیں۔

 

التماس سورہ فاتحہ برائے شھدائے ملت جعفریھ و قائد شہید علامھ عارف حسین الحسینی رح

 

HOME